یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگاامریکی صدر

امریکا براہ راست تصادم سے بچنے کے لئے اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا، جوبائیڈن


ویب ڈیسک March 12, 2022
نیٹو کا مکمل طاقت کے ساتھ دفاع کریں گے،امریکی صدر:فوٹو:فائل

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا روس سے براہ راست تصادم کے لئے اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا۔

امریکا کے صدرجوبائیڈن نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں امریکی فوجی بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا۔براہ راست تصادم سے بچنے کے لئے امریکی فوجی یوکرین میں نہیں بھیجے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیٹو کا مکمل طاقت کے ساتھ دفاع کریں گے تاہم امریکا یوکرین میں روس سے جنگ نہیں کرے گا۔نیٹو اورروس کے درمیان براہ راست تصادم کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا۔

امریکی صدراس سے قبل بھی واضح کرچکے ہیں کہ یوکرین میں امریکی فوجی بھیجنے کی کوئی تجویز زیرغورنہیں ہے۔یوکرین پرروس کے حملے کے بعد امریکا اوردیگرممالک نے روس سے نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

گذشتہ چند روز میں بائیڈن انتظامیہ نے روس اورروسی صدرولادی میرپوٹن کیخلاف خلاف سخت پابندیاں لگائی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں