مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی 4 نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسزنے گھروں میں گھس کرخواتین کوہراساں کیا اورمتعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا

مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندکردی گئی:فوٹو:فائل

کراچی:
مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کوشہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔


بھارتی فوجیوں نے پلواما، ہندواڑا اورگاندربل کے علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ قابض فورسزنے گھروں میں گھس کرلڑکوں اورمردوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورچادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی اورانہیں ہراساں کیا۔

قابض بھارتی فوجیوں نے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

پلواما، ہندواڑا اورگاندربل کا محاصرہ جاری ہے۔ بھارتی فورسزنے لوگوں کے گھروں سے باہرنکلنے پرپابندی عائد کردی۔ ان علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔
Load Next Story