حکومت اور اپوزیشن میں اتنی تلخی نہ ہو کہ گفتگو ہی مشکل ہوجائے فواد چوہدری

لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوجاتی ہے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک March 12, 2022
جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن میں اتنی تقسیم نہ ہو کہ گفتگو ہی مشکل ہوجائے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں ہیدا کر دیں۔جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: گفتگو سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں سے نہیں، مریم اورنگزیب کافوادچوہدری کوجواب

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے۔ لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کودشمنی میں بدلا اورجس نے معاشرے میں تقسیم ، انتشاراور فساد پیدا کیا اس کا نام عمران خان ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والے غنڈوں اور بدمعاشوں سے نہیں۔ سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالا ہوا ہے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اس گندگی اور غلاظت کو صاف کرکے معاشرے میں پھیلے تعفن اور گھٹن کو ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کوگالی اوردھمکیاں دی گئیں بے بنیاد الزامات لگائے گئے اوربہنوں بیٹیوں کوجیلوں میں ڈالا گیا۔ اس سب کے بعد بات چیت کے لیکچر دینے والے فواد چوہدری نے کیا عوام کوپاگل سمجھ رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں