تحریک عدم اعتماد کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے ہونے کا امکان

حکومت نے اپنے تمام اراکین کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔


ویب ڈیسک March 12, 2022
حکومت نے اپنے تمام اراکین کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سرگرم ہوگئے۔

اسپیکر اسد قیصر کی اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ آج بھی خیبرپختون خوا کے اراکین اسمبلی سے ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لئے اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے پر اصولی اتفاق کرلیا گیا۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام اراکین کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

یہ پڑھیں : اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے، جس پر 86 ارکان کے دستخط موجود ہیں جن میں ن لیگ، پی پی اور اے این پی کے ارکان شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلیے مزید 10 ارکان درکار

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے 172 ارکان کی حمایت ضروری ہے، اپوزیشن کے پاس 163 ارکان موجود ہیں اور اسے مزید 9 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں