گفتگو سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں سے نہیں مریم اورنگزیب کافوادچوہدری کوجواب

تحریک عدم اعتماد کے ذریعے سیاست میں ڈالے گئے گند کوصاف کریں گے،مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک March 12, 2022
معاشرے میں تقسیم،انتشاراورفساد پیدا کرنے والے کا نام عمران خان ہے،مریم اورنگزیب:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں، غنڈوں اوربدمعاشوں سے نہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کودشمنی میں بدلا اورجس نے معاشرے میں تقسیم ، انتشاراور فساد پیدا کیا اس کا نام عمران خان ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والے غنڈوں اور بدمعاشوں سے نہیں۔ سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالا ہوا ہے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اس گندگی اور غلاظت کو صاف کرکے معاشرے میں پھیلے تعفن اور گھٹن کو ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کوگالی اوردھمکیاں دی گئیں بے بنیاد الزامات لگائے گئے اوربہنوں بیٹیوں کوجیلوں میں ڈالا گیا۔ اس سب کے بعد بات چیت کے لیکچر دینے والے فواد چوہدری نے کیا عوام کوپاگل سمجھ رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں