علیم خان اور جہانگیر ترین ناراض ضرور ہیں لیکن پی ٹی آئی سے الگ نہیں ہوسکتے گورنر سندھ
تحریک انصاف کا ایک بھی رکن اپوزیشن کے جال میں داخل نہیں ہوگا منحرف اراکین کو ووٹرز گھروں میں رہنے نہیں دیں گے
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین ناراض ضرور ہیں لیکن وہ پی ٹی آئی سے الگ نہیں ہوسکتے۔
کراچی پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ علیم خان سے تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں، وہ لندن گئے تھے جلد ان سے پھر ملاقات ہوگی، تحریک انصاف کا ایک بھی رکن اپوزیشن کے جال میں داخل نہیں ہوگا منحرف اراکین کو ووٹرز گھروں میں رہنے نہیں دیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں بھی عوام کو صحت کارڈ کی سہولت ملے لیکن ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر جاری نہیں کرسکے، مختلف این جی اوز سے اس حوالے سے بات چیت عمل جاری ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پریس کلب سے ان کا گہرا تعلق ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں صحافیوں کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کا اجرا کریں گے۔
گورنر نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ وزیراعظم کا ایم کیو ایم کے دفتر کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، عدم اعتماد سے متعلق وہاں کوئی بات نہیں ہوئی۔