روسی فوجیوں نے جنوبی یوکرین میں شہرکے مئیرکواغوا کرلیا

دشمن فوجیوں نے اپنے ساتھ تعاون نہ کرنے پرمئیرکواغوا کیا، یوکرینی حکام

روسی فوجیوں کے گروپ نے تعاون نہ کرنے پرمئیرکواغواکیا:فوٹو:فائل

یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے جنوبی علاقے میں واقع شہرکے مئیرکواغواکرلیا ہے۔

یوکرین کی پارلیمنٹ کے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 روسی فوجیوں کے گروپ نے ملیتوپول شہرکے مئیرکواغوا کرلیا ہے کیونکہ انہوں نے دشمن کے ساتھ تعاون کرنے سے انکارکردیا تھا۔


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مئیرکوشہرکے کرائسزز سینٹرسے اس وقت اغواکیا گیا جب ہواپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے۔یوکرین کے صدرنے مئیرکے اغوا کودشمن کی کمزوری اورناکامی قراردیتے ہوئے مئیرکوبہادراوریوکرین کی حفاظت کرنے والا قراردیا۔

یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ حملہ آورروسی فوجیوں کی جانب سے مئیرکا اغواعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
Load Next Story