تحریک عدم اعتماد بلوچستان عوامی پارٹی نے فیصلہ قومی اسمبلی اجلاس تک موخر کردیا

بی اے پی تحریک عدم اعتماد سے متعلق پارٹی میں مزید مشاورت کرے گی


ویب ڈیسک March 12, 2022
(فوٹو: فائل)

بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ قومی اسمبلی اجلاس تک موخر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق پارٹی میں مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور عدم اعتماد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ موخر کردیا ہے۔

پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ بلوچستان عوامی پارٹی سے اپوزیشن جماعتوں نے بھی رابطے کیے ہیں۔ رابطے کرنے والی پارلیمانی جماعتوں سے ملاقاتوں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ پارٹی کی سینئر قیادت اور اراکین اسمبلی مل کر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سابق صدر آصف زرداری سے بھی مل چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں