لاہور ایشیا کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہوگئی

ہیڈ کوچ معین خان،بولنگ کوچ محمد اکرم،بیٹنگ کنسلٹنٹ ظہیر عباس اور بولنگ کوچ شعیب محمد بھی ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوئے


ویب ڈیسک February 22, 2014
ٹیم کی روانگی کےموقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد لاہور ایئرپورٹ پر موجود تھی ۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم ڈھاکہ روانہ ہوگئی۔


قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی جہاں سے براستہ دبئی ڈھاکہ جائے گی اور 25فروری سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کاپہلامیچ اسی روزسری لنکا سےاور دومارچ کو بھارت سےمیچ ہوگا۔ڈھاکا روانہ ہونیوالے کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، عمر اکمل، عمر گل، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، احمد شہزاد، بلاول بھٹی، انور علی، شرجیل خان، سعید اجمل، عبدالرحمان، صہیب مقصود ،محمدطلحہ،جنیدخان اورفواد عالم شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ معین خان، بیٹنگ کنسلٹنٹ ظہیر عباس، باولنگ کوچ محمد اکرم اور فیلڈنگ کوچ شعیب ٕمحمد بھی ٹیم کےہمراہ ہیں۔روانگی کے موقع پرکپتان سمیت کسی کھلاڑی یاآفیشل نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں