کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز فاسٹ بولرز کو پچ سے مدد نہیں ملی رضوان

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے سے فائدہ اٹھایا، وکٹ کیپر بلےباز


Sports Reporter March 12, 2022
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان و وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز فاسٹ بولرز کو پچ سے زیادہ مدد نہیں ملی جس کے باعث جلد وکٹیں لینے میں مشکل ہوئی۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے رو ز کھیل کے اختتام پر محمد رضوان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ کراچی کی پچ راولپنڈی سے زیادہ مختلف نہیں لیکن مجھے امید ہے کراچی ٹیسٹ کا نتیجہ نکلے گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ میں ٹاس جیتنے کا بھر پور فائدہ اٹھایا لیکن ٹاس ہارنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہتھیارڈال دیں تاہم چوتھی اننگ کھیلنا ہمارے لیے چیلنجنگ ہوگا۔

وکٹ کیپر بلےباز نے کہا کہ کراچی کی وکٹ پر آہستہ آہستہ بال کو زیادہ اسپن ملے گا تاہم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے سے فائدہ اٹھایا، اگر کھیل کے دوسرے دن ہفتہ کو پاکستان حریف ٹیم کو جلد آوٹ کرنے میں کامیاب ہوا تو اس کا فائدہ مل سکتا ہے۔

رضوان نے ہاتھ کی انجری سے متعلق سوال کے جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ انگلی کا درد آرام سے دور نہیں ہوتا، درد سہنا پڑتا ہے۔

کراچی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلوی بلےبازوں کی جانب سے اوپنر عثمان خواجہ نے 127 رنز بنائے جبکہ اسٹیو استمھ 71 رنز بناکر نمایاں رہے، پہلے روز پاکستان کو محض 3 وکٹیں ملیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں