روس نے فیس بک کے بعد انسٹاگرام پر بھی پابندی لگادی

8 کروڑ صارفین متاثر ہوں گے


ویب ڈیسک March 12, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

روسی میڈیا کے حوالے سے امتیازی سلوک کا حوالہ دیتے ہوئے روس نے فیس بک کے بعد انسٹاگرام پر پابندی کا اعلان کردیا۔

روسی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں روسی فوجیوں کے خلاف تشدد کا مطالبہ کرنے والی پوسٹوں کو اجازت دینے کی ہدایت کرنے پر انسٹاگرام کو پیر سے ملک میں بلاک کر دیا جائے گا۔

روس میں انسٹاگرام پر پابندی کا فیصلہ اٹارنی جنرل کے دفتر کی درخواست پر کیا گیا ہے جبکہ ایک ہفتہ قبل روس نے فیس بک پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

مزید پڑھئیں: فیس بک، ٹویٹر اور گوگل نے بھی روس پر پابندیاں عائد کردیں

دوسری جانب معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ڈائریکٹر ایڈم موسیری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ روسی پابندی سے 8 کروڑ صارفین متاثر ہوں گے کیونکہ روس کے 80 فیصد بیرون ملک مقیم لوگ انسٹاگرام اکاؤنٹ فالو کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے اپنے سوشل نیٹ ورکس فیس بک اور انسٹاگرام پر روسی شہریوں کے خلاف تشدد کی کالز پر مشتمل معلومات کو پوسٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں