روسی فوج کی یوکرین میں بچوں اور خواتین کو پناہ دینے والی مسجد پر بمباری

مسجد میں 86 ترک شہری پناہ لیے ہوئے تھے جن میں 34 بچے بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک March 12, 2022
مسجد میں 34 بچوں نے بھی پناہ لے رکھی تھی، فوٹو: فائل

لاہور: روسی فوج نے یوکرین کے مشہور سیاحتی و بندرگاہی شہر ماریوپول کی اس مسجد پر بمباری کی جس میں 80 سے زائد شہری پناہ لیے ہوئے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے شہر ماریوپول کا محاصرہ کرلیا جس پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ایک تاریخی مسجد کے اندر پناہ لے لی۔ یہ مسجد 80 سے زائد شہریوں کے لیے پناہ گاہ بن گئی۔

روسی فوجیوں نے نہتے شہریوں اور عبادت گاہوں کے احترام کا بھی پاس نہ رکھا۔ یہ ترک مسجد تھی جس میں پناہ لینے والوں کی اکثریت بھی ترکی کے شہریوں کی تھی۔

ترکی میں یوکرینی سفارت خانے نے یہ ضرور بتایا ہے کہ ماریوپول شہر کی تاریخی مسجد سلطان سلیمان میں کم از کم 86 ترک باشندوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ ان میں 34 بچے بھی تھے۔

ابھی تک مسجد پر گرنے والے گولوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں