مریم نواز نے چوہدری تنویر کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا
چوہدری تنویر کو کراچی سے لاہور اور پھر راولپنڈی منتقل کردیا گیا
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری تنویر کو راہداری ضمانت کے بغیر گرفتار کر کے لاہور منتقل کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ چوہدری تنویرکو کراچی میں غیرقانونی حراست میں لیا گیا اور راہداری ضمانت کے بغیر لاہور منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری تنویر دل کے مریض اور ادویات پر ہیں، اُن کے اہل خانہ کو ادویات پہنچانے کی اجازت نہیں دی جارہی، سابق رکن اسمبلی کے ساتھ رویہ شرمناک ہے۔
چوہدری تنویر لاہور سے راولپنڈی منتقل
مسلم لیگ کے سابق سینٹر چویدری تنویر کو کراچی سے گرفتار کرنے کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا گیا جس کے بعد اینٹی کرپشن کی ٹیم اُن کو لے کر راولپنڈی پہنچی۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر دبئی فرار کی کوشش میں گرفتار
ذرائع کے مطابق چوہدری تنویر خان کے خلاف اینٹی کرپشن نے 8 مارچ کو سرکاری اراضی پر مبینہ تجاوز میں مقدمہ درج کیا، انہیں راولپنڈی منتقلی کے بعد تھانہ سول لائن یا تھانہ کینٹ کے حوالات میں منتقل کیا جائے گا۔