کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سے تجاوز کرگیا
آئندہ بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
LONDON:
شہر قائد میں ہفتے کے روز پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا، آئندہ بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہفتے کے روز بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں چلیں جس کے باعث شہر میں زیادہ سے زیادہ 38.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بھی شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بند رہیں گی تاہم بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 15 مارچ تک شہر میں معمول سے گرم موسم کی پیشگوئی کی ہے۔