ٹانک میں پولیس کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا
دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جس میں معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس
PESHAWAR:
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں سوار اہلکار معجزانہ طور پر معمولی زخمی ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹانک میں جنوبی وزیرستان روڈ پر بم دھماکا ہوا، جس میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق دھماکا پرانے کسٹم پمپ کے قریب سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ باقی تمام سوار اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے۔