تحریک عدم اعتماد چیئرمین سینیٹ اور ساتھی اپوزیشن کی حمایت کرسکتے ہیں خورشید شاہ

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے صدر کی باری بھی آئے گی، پی پی رہنما


ویب ڈیسک March 13, 2022
مرکز کے بعد سب سے پہلے پنجاب اور پھر کے پی کے میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی (فوٹو فائل)

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنے ارکان کے ساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے بعد صدر کی تبدیلی کی باری بھی آئے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مرکز کے بعد سب سے پہلے پنجاب اور پھر کے پی کے میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ چیئر مین سینیٹ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ارکان کے ساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں اور حکومت متحرک نظر آرہی ہیں، حکومت کو اپنے اتحادیوں پر بھروسہ ہے تو اپوزیشن اتحاد ان جماعتوں کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کو تیار ہے تاکہ اکثریت حاصل ہوجائے۔

اسپیکر اسمبلی نے بھی اراکین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بتایا کہ وہ تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات کے پابند ہیں۔ پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد کے اجلاس میں کسی بھی رکن کو پیش نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں