ٹرینوں پر حملوں میں بلوچ رجمنٹ آرمی کے ملوث ہونے کا انکشاف

پولیس کا سرچ آپریشن، شالیمار ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار، تحقیقات شروع


Syed Naveed Jamal February 22, 2014
پولیس کا سرچ آپریشن، شالیمار ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار، تحقیقات شروع

خوشخال خان خٹک ایکسپریس اورشالیمارایکسپریس ٹرینوں پرہونے والے دہشتگردی کے3 واقعات میں بلوچستان کی کالعدم تنظیم بلوچ رجمنٹ آرمی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

خفیہ اداروں نے شالیمارایکسپریس حملے میں ملوث ماسٹرمائنڈکوگرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی ہیںجبکہ پاکستان ریلوے نے مسافر بردار ٹرینوں کو محفوظ بنانے کے لیے ٹرینوں میں جیمر لگانے سمیت دیگر خصوصی اقدامات شروع کردیے ہیں،خفیہ اداروں اورپولیس نے سرچ آپریشن بھی شروع کردیاہے۔ ذمے دارذرائع نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ دہشت گردی کے مذکورہ واقعات میںگرفتارافرادسے تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ 17 جنوری کوخوشخال خٹک ایکسپریس پرریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیاگیاجس سے 498فٹ ٹریک تباہ ہوگیاتھا، واقعے کی ایف آئی آرعمرکوٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی جبکہ5 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔

4 فرووی کوکراچی کے نزدیک دھابیجی کے مقام پرنائٹ شالیمارایکسپریس کے ٹریک پر6 کلو بارودنصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جس سے795فٹ ٹریک تباہ ہوگیاتھا، اس واقعے میں 15 مشکوک افراد کو گرفتارکرکے ان سے تحقیقات کی گئیں۔ 16 فروری کوایک بارپھرخوشخال ایکسپریس ٹرین پر جیکب آبادکے نزدیک حملہ کیاگیا۔ان واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم بلوچ رجمنٹ آرمی کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا سندھ، پلوچستان اورجنوبی پنجاب کی سرحد کے ریلوے ٹریک کے گردبلوچستان سے نقل مکانی کرکے آبادہونیوالے گروہ ان واقعات میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |