کراچی فائرنگ سے 2 ہلاک گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 2 بم برآمد

سی آئی ڈی کاماڑی پور میں مکان پر چھاپہ، بم بنانے والا سامان ضبط کرلیا گیا، بنگلے پر بال بم حملہ


Staff Reporter February 22, 2014
سی آئی ڈی کاماڑی پور میں مکان پر چھاپہ، بم بنانے والا سامان ضبط کرلیا گیا، بنگلے پر بال بم حملہ۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

کراچی میں فائرنگ سے2 افرادہلاک ہوگئے جبکہ سی آئی ڈی نے گرفتارملزمان کی نشاندہی پرماڑی پورمیں مکان پرچھاپہ مارکر2بلاک بم اوربم بنانے والا دیگرسامان برآمدکرلیا۔

جمشیدکوارٹرمیں نامعلوم ملزمان بنگلے پربال بم پھینک کرفرارہوگئے جس سے خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق لیاری نوالین مل ایریامیں لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ اورعذیربلوچ کے کارندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 25سالہ نامعلوم شخص ہلاک اور عبدالغفار نامی شخص زخمی ہوگیا،مقتول کی فوری طور پرشناخت نہیں ہوسکی۔چاکیواڑہ ٹینری روڈپرپولیس مقابلے میں ملزمان 4 کریکر ،ایک دستی بم اور2 ٹی ٹی پستول پھینک کر فرار ہوگئے ،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔پاک کالونی دھوبی گھاٹ پرمسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار30 سالہ طاہر مجیدہلاک ہوگیا،مقتول لیاری آٹھ چوک کارہائشی تھا۔اورنگی ٹائون ساڑھے11میں فائرنگ سے26سالہ عابدزخمی ہوگیا۔کورنگی صنعتی ایریامیں فائرنگ سے14سالہ عامرزخمی ہوگیا۔جمشیدکوارٹرزکے علاقے عامل کالونی میں نامعلوم افراد بنگلے پر بال بم پھینک کر فرار ہوگئے، واقعے کے بعد بنگلے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی جس سے ملزمان فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسلامیہ کالج کے قریب عامل کالونی میں قائم بنگلہ نمبر86 کے دروازے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹینس بال بم پھینکاجو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، بنگلہ مرحوم عبدالرحمن قریشی کی ملکیت ہے جوکہ اسلامیہ کالج کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں،اب یہ بنگلہ ان کے بیٹے کی ملکیت ہے اور اکثر مذکورہ بنگلہ ڈراموں کی شوٹنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،حملے کے وقت بھی وہاں شوٹنگ جاری تھی۔جمعرات کی شب سی آئی ڈی کے ہاتھوں ماڑی پور سے بارودسے بھری گاڑی سمیت گرفتارکیے جانے والے ملزمان کی نشاندہی پرسی آئی ڈی نے جمعے کوماڑی پور کے ہی علاقے میں ایک بند مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے 2 بلاک بم ، آئی ای ڈی ،نٹ بولٹ ، ڈیڈکور وائر اورکیلوں سمیت متعدد کیمیکل برآمدکرلیے گئے جن کامجموعی وزن تقریباً20کلوہے،مکان سے پٹرول سے بھری بوتلیں، جمعرات کو برآمد کی گئی گاڑی کی سیٹ اور متعدد ٹائر بھی ملے ، کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں