سفاک باپ نے بیوی پر تشدد کر کے بچی پیٹ میں ہی مار ڈالی

متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے


Numainda Express March 13, 2022
متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے . فوٹو : فائل

الٹراساؤنڈ میں بیٹی کاپتہ چلنے پر ظالم باپ نے بیوی پرتشددکیا جس سے بچی پیٹ میں ہی جاں بحق ہو گئی۔

گگو منڈی کے نواحی گاؤں 203 ای بی کی رہائشی بلقیس بی بی نے اپنی ماں نسیم بی بی اوروالد نور محمد شیخ کے ہمرا ہ صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً 3 ماہ قبل جب میں 4ماہ کی حاملہ تھی تو میرا خاوند پیراں دتہ شیخ بچے کی جنس معلوم کرنے کے لیے مجھے ڈاکٹرکے پاس لے گیا، ڈاکٹر نے پیٹ میں بچی کا بتایا تو وہ مجھ پر دباؤ ڈالنے لگا کہ حمل ضائع کروا دو، میرے انکار پر اس نے تشدد کیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ تشدد کی وجہ سے بچہ پیٹ میں ہی ہلاک ہو گیا ہے۔

بلقیس بی بی کے مطابق 3 ماہ سے مختلف تھانوں کے چکر لگا لگا کر ذلیل ہو گئی ہوں لیکن ابھی تک تھانہ کی حدود کا تعین ہی نہیں ہو سکا، متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں