پنجاب میں مینول کے بجائے ای چالاننگ شروع کرنے کا فیصلہ

ٹریفک قواتین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اسمارٹ پرنٹر سے سلپ جاری ہو گی


Numainda Express March 13, 2022
ای چالاننگ کا آغاز 23 مارچ کو ہو گا، افسران کی ٹریننگ شروع کر دی گئی۔فوٹو: فائل

LOS ANGELES: پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مینول چالاننگ ختم کر کے ای چالاننگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں چالان بک کے بجائے آن لائن سسٹم کے تحت سمارٹ پرنٹرسے سلپ جاری کی جائے گی جو چالاننگ افسران کے موبائل فون میں ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹر سے منسلک کی جائے گی۔ ای چالان پر چالاننگ افسر کی بیٹ، ایریا اور خلاف ورزی کرنے والے کا تمام ڈیٹا اپ لوڈ کر کے پرنٹ جاری کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے حکم پر ہر ضلع میں چالاننگ افسروں کی تعداد کے مطابق اسمارٹ پرنٹرز خریدے جارہے ہیں۔ 23 مارچ کوپائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مختلف شہروں میں پرنٹر تقسیم کرکے ای چالاننگ کا آغاز کر دیا جائے گا، اس حوالے سے ٹریفک ہیڈ کوارٹرپنجاب نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے افسران کی ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں