اسلام آباد میں موٹروے پولیس اہلکاروں پر تشدد سے 2 اہلکار زخمی
تھانہ نصیر آباد میں واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس اہلکاروں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس اہلکاروں پر تشدد سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
تھانہ نصیر آباد میں واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس اہلکاروں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ٹول پلازہ پر چند گاڑیاں غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آئیں جس پر روکنے کا اشارہ کیا۔
موٹروے پولیس نے کھلی باڈی والی گاڑی میں پیچھے بیٹھے افراد کو منع کیا۔ موٹروے کے قانون کے مطابق کھلی باڈی والی گاڑی کے پیچھے بیٹھنا ممنوع ہے، اتنا کہنے پر غالب محمد آف صوابی گاڑی سے باہر نکل آیااور ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا موٹروے پولیس پر لاتوں مکوں سے حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو زخمی کردیا۔
مقدمہ کے متن کےمطابق موٹرپولیس کی آنے والی نفر ی نے 7 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے، وردیاں بھی پھاڑ دیں۔