اپوزیشن والے تاش کے پتے ہیں ایک دھکا دیا تو بکھر جائیں گے فواد چوہدری

بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے، اپوزیشن کا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے، فواد چوہدری

بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے، اپوزیشن کا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے، فواد چوہدری(فوٹو : فائل)

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والےسارے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے، جب کہ ان کی جانب سے وزیر اعظم کےامیدوار کا وجود ہے نہ وزیر اعلیٰ کا، ان کا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے۔




فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے عمران خان، اپوزیشن والے تو سارے تاش کے پتے ہیں، پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکے سے بکھر جائیں گے، اپوزیشن ڈی چوک کے جلسے کا انتظار کرے۔

 
Load Next Story