مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان شہید 4 روز میں تعداد 8 ہوگئی

نوجوانوں کو مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا


ویب ڈیسک March 13, 2022
نوجوان کو کپواڑا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا جس سے 4 روز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں جارحیت پسند بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور بزرگ شہریوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بچوں کو ڈرایا گیا۔

جمعرات سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر 8 کشمیری نوجوانوں کے زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں۔

بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں