کرکٹ کی گیند لگنے پر جنونی ہندوؤں نے مسلم نوجوان کو بیدردی سے قتل کردیا

پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ایک فرار ہے


ویب ڈیسک March 13, 2022
17 سالہ نوجوان کو تیز دھار چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا، فوٹو: بھارتی میڈیا

ISLAMABAD: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کرکٹ کی بال لگنے پر مشتعل ہندو لڑکوں نے 17 سالہ مسلم نوجوان فیضان منصوری کو تیز دھار چاقو کے وار کر کے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ کے دوران تیز شاٹ پر گیند روشن نامی راہگیر کو لگ گئی جس پر اس نے اپنے دوستوں شبھم، ساجن، روہت اور کانہا کے ساتھ مل کر شاٹ مارنے والے نوجوان ریحان سے بلاّ چھین کر مار پیٹ کی۔ ریحان کسی طرح ان کے چنگل سے بھاگ نکلا۔

جس پر ان لڑکوں نے ریحان کے بھائی فیضان کو پکڑ لیا۔ معاملہ مزید بگڑ گیا اور اس دوران روشن اور اس کے دوستوں نے فیضان منصوری کو پہ در پہ چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ مسلم نوجوان کو شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم نجی اسپتال نے جھگڑے کے باعث کیس لینے سے انکار کردیا جس پر فیضان کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی کاغذی کارروائیوں کے دوران ہی دم توڑ گیا۔

فیضان منصوی کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی اگر نوجوان کو بروقت طبی امداد دے دی جاتی تو 17 سالہ نوجوان اپنی زندگی کی بازی نہ ہارتا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ ایک فرار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔