بھارت میں سرعام اوباش نوجوانوں نے 2 خواتین کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا

زیادہ تر افراد خواتین کو بچانے کے بجائے ویڈیوز بناتے رہے

پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، فوٹو: ویڈیو گریب

بھارت میں مقامی فیسٹیول کے دوران اوباش نوجوانوں کے گروہ نے دو خواتین کا سرعام جنسی استحصال کیا جب کہ دیگر تماش بینوں کی طرح ویڈیوز بناتے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں مقامی فیسٹیول کے دوران دو خواتین کا جنسی استحصال کیا گیا جب کہ وہاں موجود درجنوں افراد نے خواتین کی مدد کرنے کے بجائے ویڈیوز بناتے رہے۔


وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نے پناہ کے لیے خود کو گاڑی کے پیچھے چھپا رکھا ہے تاہم ایک شخص وہاں پہنچ کر خاتون کا جنسی استحصال کیا اور پھر گھسیٹ کر ہجوم تک لے آیا۔

اسی ویڈیوز میں ایک اور خاتون کو اوباش نوجوانوں کے نرغے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اوباش نوجوان خاتون کو دبوچ رہے ہیں اور نازیبا حرکات کر رہے ہیں۔ بہ مشکل دونوں خواتین چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور وائرل ویڈیوز کی مدد سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا جب کہ مرکزی کردار مفرور ہے۔
Load Next Story