بھارتی اداکارہ جیب کاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

تلاشی پر اُن کے قبضے سے چرائے گئے بٹوے اور 75 ہزار بھارتی روپے برآمد ہوئے


ویب ڈیسک March 13, 2022
بھارتی پولیس نے اداکارہ روپا دتا کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے (فوٹو، فائل)

PESHAWAR: بھارت میں جیب کتر کر بٹوا چوری کرنے والی اداکارہ روپا دُتا کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بنگال کے شہر کلکتہ میں منعقدہ عالمی کتب میلے میں اداکارہ روپا نے مبینہ طور پر ایک شہری کی جیب سے بٹوا نکالا اور پھر پیسے نکال لیے جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل بک فیئر کے دوران روپا دتا نے ایک سے زائد بٹوے چرا کر اپنے بیگ میں رکھے تھے، پولیس نے گرفتار کرکے تلاش لی تو چرائے گئے بٹوے اور 75 ہزار بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے۔

arrest-post

کتب میلے میں شریک افراد کی جیت صاف کرنے کے لیے اداکارہ دھیان بانٹ کر اپنے ہاتھ کی صفائی دکھا رہیں تھیں، ایک پولیس اہلکار نے انہیں بٹوا کوڑے دان میں پھینکتے ہوئے دیکھا تو ایکشن لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد تفتیش کی گئی تو روپا دتا کے جوابات غیر تسلی بخش نکلے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں، اس جرم میں اداکارہ کے دیگر ساتھی بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔