کراچی کی پِچ پھٹ سکتی ہے فہیم اشرف کو خدشہ

کراچی ٹیسٹ کی وکٹ سب کے سامنے ہے، لیکن امید ہے کہ آگے چل کر وکٹ کا رویہ تبدیل ہوگا، فہیم اشرف


Sports Reporter March 13, 2022
آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ منفی بولنگ کا تاثر غلط ہے، ٹیم کا پلان ہی یہی تھا (فوٹو، فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں معلوم نہیں آگے وکٹ کا رویہ کیا ہوگا، ایسا لگتا ہے اگلے دنوں میں پچ پھٹ جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فہیم اشرف نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی وکٹ سب کے سامنے ہے، لیکن امید ہے کہ آگے چل کر وکٹ کا رویہ تبدیل ہوگا، منفی بولنگ کا تاثر درست نہیں ہے۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے منفی بولنگ نہیں کی، ٹیم کا پلان ہی یہی تھا اور اسی پلان پر عمل کیا، کسی بھی وکٹ پر نتیجہ آسکتا ہے، کبھی میچ نتیجہ خیز بھی نہیں ہوتا۔

آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کوشش کی آسٹریلیا کو کم سے کم رنز اسکور کرنے دیں، پچ کا جو رویہ ہے وہ سب کے سامنے ہے، دو دن سے دیکھ رہے ہیں کیسی وکٹ ہے، اب میچ میں تماشائیوں کا امتحان ہے، ہم نے کراؤڈ کو بہت انجوائے کیا لیکن یہ نہیں معلوم کے تماشائی بھی محظوظ ہوئے یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں