پاک فضائیہ کے بیڑے میں جے 10 سی طیاروں شمولیت اہم سنگ میل قرار
فضائیہ نے معیاری برتری اور فرسٹ شاٹ BVR صلاحیت کو بھی برقرار رکھا ہے
LONDON:
جے10 سی طیاروں کی شمولیت نے پاک فضائیہ کو ایک مضبوط اور طاقتور عسکری قوت کے طور پر مزید تقویت بخشی ہے جس سے پاک فضائیہ کی موجودہ آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اپنی صفوں میں جے 10 سی 'ڈریگن' اومنی رول فائٹر کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ نے تمام ڈومینز میں ایئر پاور کے اطلاق میں معیاری برتری برقرار رکھتے ہوئے فرسٹ شاٹ BVR صلاحیت کو بھی برقرار رکھا ہے۔
طیارے کی صلاحیتوں کو پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر دستاویزی فلم کی صورت میں پیش کیا۔