جہانگیرترین کی پاکستان واپسی مؤخر ڈاکٹرز نے سفر سے منع کردیا

جہانگیر ترین کو طبیعت کی ناسازی کے باعث آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، خاندانی ذرائع


ویب ڈیسک March 14, 2022
جہانگیر ترین مزید 8 سے 10 دن برطانیہ میں قیام کریں گے۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے فوری سفر سے منع کردیا ہےاور ان کی پاکستان واپسی مزید مؤخر ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر کیس میں نامزد ملزم جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی، تاہم اب ان کی پاکستان واپسی مزید مؤخر ہوگئی ہے، کیوں کہ ڈاکٹرز نے انہیں فوری سفر سے منع کردیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، اور اب جہانگیر ترین مزید 8 سے 10 دن برطانیہ میں قیام کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں