لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

ملزمان کی شناخت سیف اللہ اور قربان کے ناموں سے ہوئی


ویب ڈیسک March 14, 2022
ملزمان کی شناخت سیف اللہ اور قربان کے ناموں سے ہوئی

کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتیوں میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ڈی ایس پی علی بٹ کے مطابق ملزمان کی شناخت سیف اللہ اور قربان کے ناموں سے ہوئی ۔ سی آئی اے پولیس ملزمان کو ڈکیتی کی نشاندہی کے لئے چیذو گاؤں لے جا رہی تھی کہ ملزمان پر ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔

علی بٹ نے بتایا کہ دونوں ملزمان ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں