امریکا سے انجنوں کی پہلی کھیپ اگلے ماہ پہنچ جائیگی وزیر ریلوے

بجلی پر ریل گاڑیاں چلانے کیلیے کروڑوں نہیں اربوں روپے سالانہ درکار ہیں، گفتگو


INP February 22, 2014
بجلی پر ریل گاڑیاں چلانے کیلیے کروڑوں نہیں اربوں روپے سالانہ درکار ہیں، گفتگو۔ فوٹو : اے پی پی/فائل

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ مارچ میں امریکا سے ریلوے انجنوں کی پہلی کھیپ (23 انجن) پہنچ جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ چین سے خریدے گئے 158انجنوں کی بہتر دیکھ بھال کے اہتمام کے علاوہ خصوصی اسٹاف کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے ابتدائی 2سال ان انجنوں کی دیکھ بھال متعلقہ چینی کمپنی کریگی،انھوں نے کہا کہ موجودہ ٹرینیں ڈیزل سے چل رہی ہیں اور جہاں تک ٹرینوں کو بجلی پر چلانے کا تعلق ہے تو بجلی بہت مہنگی ہے اور ہم بجلی سے ٹرینیں چلانا برداشت نہیں کر سکتے اس کیلیے کروڑوں نہیں اربوں روپے سالانہ درکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں