کراچی میں ڈائریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ

بچے ،بوڑھے اور بڑے سب ہی ڈائریا سے متاثر ہونے لگے


ویب ڈیسک March 14, 2022
بچے ،بوڑھے اور بڑے سب ہی ڈائریا سے متاثر ہونے لگے

کراچی میں ڈائریا کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوگیا اور بچے ،بوڑھے اور بڑے سب ہی ڈائریا سے متاثر ہونے لگے۔

ماہرین صحت نے بتایا کہ اسہال کے سبب زیادہ دست آنے لگتے ہیں, مریض میں الٹی ،موشن اور تیز بخار کی شکایت ہوتی ہے ایسی صورت میں جسم میں نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے مریض کو فوری اسپتال میں داخل کرنا پڑتا ہے۔

سرکاری و نجی اسپتالوں میں یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے۔ کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں یومیہ 20 تا 25 مریض اسہال کے آنے لگے۔ قومی ادارہ برائے اطفال میں ڈائریا کیسز میں 40 فیصد ہوگیا۔ سول اسپتال میں بھی یومیہ 25 سے 30 مریض آرہے ہیں۔

ماہرین صحت نے کہا کہ شہری باہر کے کھانوں سے مکمل پرہیز کریں ، پانی کو ابال کر پینے ، سبزیوں اور پھلوں کو دھو کر استعمال کریں ، بار بار ہاتھ دھوئیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔