تحریک عدم اعتماد وفاقی حکومت کا ق لیگ سے ایک بار پھر رابطہ

سیاسی صورتحال پر مسلسل مشارت سے گزر رہے ہیں، چودھری برادران

سیاسی صورتحال پر مسلسل مشارت سے گزر رہے ہیں، چودھری برادران. فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی سے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے باضابطہ رابطہ شروع کردیا ہے، اس حوالے سے آج وفاقی وزیر اعجاز شاہ چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی سے ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری سالک حسین، چوہدری حسین الٰہی بھی موجود تھے۔


ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اتحاد کے امور پر بات چیت ہوئی، اور وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ ذرائع نے بتایا کہ چوہدری براداران کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال پرمسلسل مشارت سے کررہے ہیں۔

 
Load Next Story