تحریک انصاف کا 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسے کا اعلان

ملک کے کونے کونے سے دس لاکھ لوگوں کو ڈی چوک لایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت


ویب ڈیسک March 14, 2022
ملک کے کونے کونے سے دس لاکھ لوگوں کو ڈی چوک لایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے حکومتی حکمت عملی پر کورکمیٹی کواعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد سےکوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے، وزیراعظم

اجلاس کے بعد پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بتایا کہ ‏کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، انشاءاللہ 27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے، دنیا دیکھے گی پاکستان کی عوام کیسے اپنی آزادی اور خودمختاری کے لئے اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس بلانے اور اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا اختیار وزیراعظم کو دیا گیا ہے، عمران خان نے ڈی چوک جلسے میں دس لاکھ لوگ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے لوگوں کو ڈی چوک لایا جائے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے معاملات کافی بہتر ہیں انشااللہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں