بھارت کے ساتھ سہ ملکی سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں چیئرمین پی سی بی

پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے مقابلے پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں


Sports Reporter March 14, 2022
اللہ کرے پاکستان کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچ جائے۔ (فوٹو: پی سی بی)

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ باہمی ٹیسٹ سیریز کا تصور پرانا ہوگیا، بھارت کے ساتھ سہ ملکی سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے کمیٹی روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ آئی سی سی کے ذریعے بھارت پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال سکتے اور ہماری آمدنی صرف بھارت سے کھیلنے سے مشروط نہیں، ہمیں اپنے پیروں پر خود کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی وکٹ اپنے ایڈوانٹیج کے لیے بنائی تھی لیکن اللہ کرے پاکستان کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچ جائے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا ہے، لیگ کو آئی پی ایل کے مقابلے پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل7 کا بہت فائدہ پاکستان کو ہوا، 540 کروڑ روپے منافع پی ایس ایل فرنچائز کو حاصل ہوا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انفراسٹرکچر پر کام کر رہے ہیں اور کراچی میں جلد ہی جدید طرز کا ہوٹل تعمیر کریں گے، پاکستان کو دو بڑے ایونٹ کی میزبانی ملنا کامیابی ہے۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ مقامی سرمایہ کاروں نے مثبت تاثر دیا ہے اور اب چار قومی کرکٹ مقابلوں پر کام ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں