وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا

اتحادیوں سے متعلق معاملات کو افہام و تفہیم سے دیکھا جائے گا، عمران خان


March 14, 2022
اتحادیوں سے متعلق معاملات کو افہام و تفہیم سے دیکھا جائے گا، عمران خان۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران کان نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اپنی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ اتحادیوں سے متعلق معاملات کو افہام و تفہیم سے دیکھا جائے گا، نہ حکومت کہیں جا رہی نہ اتحادی کہیں جا رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد ہی نہیں پاکستان کے خلاف سازش بھی ناکام ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے خود ملاقات کریں گے، جب کہ انہوں نے 27 مارچ کو تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک پر ہونے والے جلسے کی ذمہ داریاں اسد عمر اور عامر کیانی کو سونپ دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |