یوکرین کا روس کے 4 جنگی طیاروں اور 3 ہیلی کاپٹرز کو مار گرانے کا دعویٰ

روسی فوج کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی ایک بھی کامیابی نہیں ملی


ویب ڈیسک March 14, 2022
یوکرینی فوج نے ڈرونز بھی گرانے کے دعوے کیے، فوٹو: فائل

یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں 4 روسی طیاروں اور 3 ہیلی کاپٹرز کو مار گرانا بھی شامل ہے۔

اسکائی نیوز کے مطابق یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ پوسٹ میں روسی فوج کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی فوج نے یہ کارروائیاں روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی اڈے پر حملے میں 35 اہلکاروں کی ہلاکت اور تقریباً 150 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے جواب میں کی گئیں۔

روسی فوج نے دعویٰ کیا کہ روس کے کئی اڈوں، گوداموں اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا جب کہ 24 گھنٹوں میں 4 روسی طیارے، 3 ہیلی کاپٹرز اور متعدد ڈرونز کو مار گرایا تاہم روس نے یوکرین کے اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

یوکرینی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روسی فوج ان کارروائیوں کے باعث دفاعی پوزیشن پر چلی گئی اور 24 گھنٹوں میں روس کو کوئی ایک بھی کامیابی نہیں مل سکی۔

روسی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ روس نے کئی عمارتوں اور انفرا اسٹریکچرز کو فوجی گودام کے طور پر استعمال کر رہا ہے جنھیں ہم نے تازہ کارروائی میں تباہ کرکے شہریوں کو بڑے نقصان سے بچالیا۔

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کو 19 دن ہوگئے ہیں اور اس دوران دونوں جانب سے مالی اور جانی نقصانات سے متعلق متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |