سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اصافہ

فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا


Staff Reporter April 05, 2022
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 131200 روپے ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1928 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 132000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 113169 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520روپے پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں