مسلم لیگ ن کی قیادت کا ترین گروپ سے رابطہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز آج ترین گروپ کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے


ویب ڈیسک March 14, 2022
عون چوہدری نے حمزہ شہباز سے رابطے کی تصدیق کردی۔ فوٹو:فائل

لاہو ر: عون چوہدری نے حمزہ شہباز سے رابطے کی تصدیق کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد سے ملکی سیاست میں ہلچل دکھائی دے رہی ہے، جہاں حکومت اپنے اتحادیوں کو منانے اور تحفظات دور کرکے حمایت کی درخواست کررہی ہے، وہیں اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی اتحادی جماعتوں اور ناراض ارکان سے روابط تیز کررکھے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا (ق) لیگ سے ایک بار پھر رابطہ

ذرائع کے مطابق سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت سامنے آرہی ہے، آج وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے چوہدری برادران سے ملاقات کی، تو دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بھی ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے، اور ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے بھی حمزہ شہباز سے رابطے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز آج ترین گروپ کے ارکان سے ملاقات کریں گے، اور ان سے عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے تعاون مانگیں گے، جب کہ دونوں جانب کی قیادت مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں اور انہوں نے اپنے گروپ اراکین سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے حمزہ شہباز کی آمد سے قبل گروپ کو حکمت عملی سے آگاہ کردیا ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں