راولپنڈی میں لڑکی کی قابل اعتراض تصاویرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبرکرائم نے ملزم داود شاہ کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا اور 2 موبائل برآمد کرلیے، حکام


ویب ڈیسک March 14, 2022
ملزم کو راولپنڈی کے علاقے صدر سے گرفتار کیا گیا—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے 23 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صدر کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لیا جس نے قابل اعتراض تصاویر فیس بک اور واٹس ایپ نمبر پر بھی شیئر کیں۔

حکام کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے داود شاہ پر الزام تھا کہ اس نے راولپنڈی کی رہاہشی 23 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے تہنا ملنے کا مطالبہ کررہا تھا۔

انکوائری کے بعد ایس ایچ او ایف ائی اے سائبر کرائم سیل ملک اویس احمد کی سربراہی میں ٹیم نے صدر راولپنڈی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے مزاحمت کی جس پر ٹیم نے گرفتار کرکے قبضے سے 2 موبائل فونز برآمد کرلیے جو فیس بک آئی ڈی اور واٹس ایپ نمبر سے منسلک پائے گئے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو عدالت پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں