کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سے تجاوز کرگیا

شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب شہر قائد کا موسم گرم رہا

(فوٹو: ٹوئٹر)

شہر قائد میں مختصر سردی کے بعد گرم موسم نے ڈیرے ڈال لیے، پیر کے روز شہر کا درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق اگلے 3روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب پچھلے کچھ شہر قائد کا موسم گرم رہا۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گرمی کا پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 40 سے 50 فیصد تک بڑھنے کے سبب موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جاری پیش گوئی کے مطابق آج شہر میں جنوب اور جنوب مغربی سے سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ پیر کی سہ پہر سے ہوائیں بحال ہوگئی ہیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 19 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

اس س قبل صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر گرد چھانے کی وجہ سے حدنگاہ کم ہو کر ڈھائی کلومیٹر رہ گئی تھی۔
Load Next Story