روسی بمباری میں زخمی ہونے والی حاملہ خاتون کا مردہ بچے کو جنم دیکر انتقال

9 مارچ کو ایک اسپتال پر روسی حملے میں حاملہ خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں


ویب ڈیسک March 14, 2022
روسی بمباری سے زخمی حاملہ خاتون کی وائرل تصویر سے بھونچال آگیا تھا، فوٹو: ٹویٹر

DUBAI: یوکرین کے ایک اسپتال میں روسی بمباری سے زخمی ہونے والی خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دنیا لرز گئی تھی، ایک مردہ بچے کو جنم دیکر وہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 9 مارچ کو روسی فوج نے یوکرین کے شہر ماریوپول کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک حاملہ خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

تباہ حال اسپتال سے اسٹریچر پر شدید زخمی حاملہ خاتون کو دوسرے اسپتال منتقل کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر دنیا بھر میں جنگ بندی کے لیے مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

injured pregnent woman

تاہم زخمی حاملہ خاتون جن کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور رحم کو بھی نقصان پہنچنے کے باعث بچے کو جنم دینے سے قاصر تھیں جس پر میڈیکل اسٹاف نے آپریشن کے ذریعے زچگی کا عمل پورا کیا۔

تاہم نومولود ماں کے پیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا جب کہ بچے کو جنم دینے کے بعد ماں کی سانسیں بھی تھم گئیں۔ انھیں ہر طرح کی طبی امداد دی گئی لیکن سانسیں بحال نہ ہوسکیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں