آسٹریلوی ٹیم نے کراچی ٹیسٹ اپنے حق میں کرلیا ہےمحمد یوسف

بدقسمتی سے ہمارے کھلاڑیوں نے غلطی کی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، بیٹنگ کوچ


Sports Reporter March 14, 2022
(فوٹو: کرک انفو)

PARIS: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ و سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیوی بولرز نے بہترین بولنگ سے میچ اپنے حق میں کرلیا ہے۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں زیادہ اسکور کر کے پاکستان ٹیم کو دباؤ میں لیا،بدقسمتی سے ہمارے کھلاڑیوں نے غلطی کی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

محمد یوسف نے کہا کہ آسٹریلیا کے پولرز نے ریورس سوئنگ بولنگ کا زبردست استعمال کیا اور ابتدائی اوور میں 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اپنی سبقت قائم کرلی، غلطیوں سے سیکھ کر دوسری اننگ میں وکٹ پر رکے ناکامی سے بچنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں کوئی عذر پیش نہیں کروں گا حریف بولرز نے عمدہ بالنگ کی اور وہ کھیل پر چھائے رہے، ہماری کوشش ہوگی کہ دوسری اننگز میں طویل بیٹنگ کر کے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں تاکہ میچ کو بچایا جاسکے۔

مزید پڑھئیے: کراچی ٹیسٹ؛ بولرز ریورس سوئنگ بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں،مچل اسٹارک

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ انسان ساری زندگی سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اپنی غلطیوں سے سیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوران بیٹنگ رن آٶٹ ہونے سے بھی آسٹریلیا کو ردھم ملا جس سے انہوں نے فاٸدہ اٹھایا۔

محمد یوسف نے مزید کہا کہ کریس سے باہر نکل کر جارحانہ انداز میں اسٹروک کھیلنا امام الحق کی قوت ہے لیکن وہ بدقسمتی سے رن آؤٹ ہو گئے،پاکستان کراچی ٹیسٹ میں میں ناکامی سے بچنے کے لئے بھرپور کوشش کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں