وینزویلا کے صدر نکولس ما ڈورو کا امریکی صدر باراک اوباما کو مذاکرے کا چیلنچ

صدر اوباما چیلنچ قبول کریں تاکہ ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر سچ عوام کے سامنے لاسکیں، نکولس ماروڈو


AFP February 22, 2014
نکولس ماروڈو کا کہنا تھا کہ امریکی خفیہ ادارے ان کی حکومت گرانے کا واضح سگنل دے چکے ہیں. فوٹو: رائٹرز/فائل

وینزویلا کے صدر نکولس ما ڈورو نے امریکی صدر باراک اوباما کو مذاکرے کا چیلنچ کر دیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ونیزویلا کے صدر نکولس ماروڈو کا اپنے ایک بیان میں امریکی صدر باراک اوباما کو مذاکرےکا چیلنچ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر اوباما چیلنچ قبول کریں تاکہ ہم دونوں مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر سچ عوام کے سامنے لا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر باراک اوباما اگر جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو لاطینی امریکا اور کیرینین ریاستوں کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی لائیں۔


نکولس ماروڈو کا کہنا تھا کہ امریکی خفیہ ادارے ان کی حکومت گرانے کا واضح سگنل دے چکے ہیں، ہم امریکی عوام سے محبت کرتے ہیں اور ان کی ثقافت اور میوزک سے متاثر ہیں، امریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، باراک اوباما کو اس حوالے سے بات چیت کے لئے کوئی نمائندہ مقرر کرنا چاہیئے۔


واضح رہے کہ ونیزویلا میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 8 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی اور 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں