تحریک عدم اعتماد عمران خان کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں اسد عمر
پوری جماعت عمران خان کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن کے لوگ کپتان کے جلسوں سے خوفزدہ ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں کہا ہے کہ عمران خان کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں اور وہ بلیک میل ہو کر کبھی فیصلہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوری جماعت عمران خان کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن کے لوگ کپتان کے جلسوں سے خوفزدہ ہیں اور اگر اس صورتحال میں عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو خان آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت لے گا۔
اسد عمر نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو شکست ہو گی جبکہ پاکستان کو فتح ملے گی، اب بات عدم اعتماد سے آگے جا چکی ہے، پاکستان غلامی کی زندگی گزارنے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کرے گی، آج بھی جلسوں میں وہی جوش و خروش ہے جو دھرنے کے وقت تھا، ہم جیسے 27 مارچ کے قریب پہنچیں گے عوام کا جذبہ زیادہ ہوگا۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور رہنماوں کو شکوے شکایات ہیں، جب مقابلہ عمران خان اور چوروں کے درمیان ہو گا تو پی ٹی آئی کارکنان وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے اور اب پاکستان کی سیاست میں لائن کھچ چکی ہے۔
اسد عمرنے کہا کہ ایک جانب عمران خان ہے جو پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب بوٹ پالش کرنے والے اس وقت کیسے گرے ہوئے ہیں۔