پانی کی موجوں پر اڑنے والی کشتی حقیقت کا روپ دھارنے کے قریب

کشتی میں سیاحوں کے بیٹھنے کی بھی گنجائش ہوگی


ویب ڈیسک March 14, 2022
(فوٹو: وا،م نیوز)

ویسے تو دنیا جہان میں کوئی نہ کوئی نئی ٹیکنالوجی انسانی زندگی میں مداخلت کرتی رہتی ہے تاہم حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پانی کی موجوں پر پہلی اڑنے والی کشتی کو جلد حقیقت کا روپ دینے جارہا ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ہائیڈروجن سے چلنے والی کشتی 'ایکس پرل' سی ببل نامی فرانسیسی فرم کی ایجاد ہے، کشتی کے فلیگ شپ ماڈل 'ایچ ٹو' سمیت ایکس پرل کی دبئی ہاربر پر نقاب کشائی کی گئی تھی۔

یو اے ای نے مقامی سطح پر اڑنے والی کشتی کی تیاری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کردیئے ہیں جبکہ کمپنی کو امید ہے کہ اگلے سال عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے انعقاد سے قبل دبئی کریک، دبئی کینال یا ابوظبی کارنیش میں کشتی کے محدود ایڈیشن فضا میں محورِ پرواز ہوسکیں گے۔

معاہدے کے تحت دونوں فریقین ہائیڈروجن سے اڑنے والی کشتیوں کی کارکردگی اور ان کے پائلٹ کا جائزہ لیں گے جن کی تیاری اور جانچ پڑتال متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

واضح رہے کہ سی ببلز کی نائب صدر ورجینی سیوراٹ نے کہا ہے کہ کشتی 12 مسافروں اور ایک پائلٹ کے ساتھ اڑان بھر سکتی ہے جبکہ کشتی ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ قرار دی جارہی ہے جس میں سیاح بھی سفر کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں