بونیرمیں ریموٹ کنٹرول دھماکے سے قومی وطن پارٹی کے رہنما 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق 3 زخمی

عدالت خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عدالت جا رہے تھے کہ شوگا کے مقام پر ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑا دیا گیا۔


ویب ڈیسک February 22, 2014
زخمیوں کو دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کیا گیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس

گوکن میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں قومی وطن پارٹی کے رہنما عدالت خان ایڈوکیٹ 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق جبکہ 3 افرادزخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی وطن پارٹی کے رہنما عدالت خان ایڈوکیٹ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈگر کی عدالت جانے کے لئے گھر سے نکلے کہ کچھ ہی فاصلے پر شوگا کے مقام پر ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں عدالت خان اپنے 2 ساتھیوں سمیت موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ان کے 3 ساتھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں