سی او لاہور قلندرز کا نوجوان کرکٹر زمان خان کیلیے گھر تعمیر کرنے کا اعلان

ایمرجنگ کرکٹر کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے


ویب ڈیسک March 14, 2022
(فوٹو: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کی فاتح لاہور قلندرز نے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان کے لیے گھر تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے کہا کہ ایمرجنگ فاسٹ بولر زمان خان کے لیے گھر تعمیر کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں، اس کام میں اکیلا نہیں بلکہ ٹیم منجمنٹ اور کپتان شاہین آفریدی کا بھی اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں زمان خان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نوجوان فاسٹ بولر نے ایونٹ میں 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انکا اکانومی ریٹ 21.50 رہا۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں زمان خان واحد ایمرجنگ کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2 مرتبہ مین آف دی میچ کا سہرا اپنے سر سجایا۔

نوجوان کرکٹر کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے چکواری سے ہے، زمان خان نے کشمیر پریمئیر لیگ میں منفرد کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکٹرز کی نظر میں آئے تھے جس کے بعد پی ایس ایل کی ڈرفٹننگ میں لاہور قلندرز نے انہیں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں