کراچی میں رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن گینگ وار کے 4 ملزمان سمیت 14 افراد گرفتار

ریکسر لین میں رینجرز کے 400 جبکہ کواری کالونی میں پولیس کے 100 اہلکاروں نے ٹارگٹڈ کارروائی میں حصہ لیا

ریکسر لین سے حراست میں لئے گئے ملزمان سے 28 اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 14 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کے 400 اہلکاروں نے پرانا گولیمار کے علاقے ریکسر لائن میں گھر گھر تلاشی لے کر 15 افراد کو حراست میں لے لیا، ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد 11 افراد کو رہا کردیا گیا جبکہ 4 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 28 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں، رینجرز ترجمان کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب کواری کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر 100 سے زائد پولیس اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران 10 مشبتہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Load Next Story