کراچی ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد

ذیشان وحید نامی گرفتار ملزم نے سونے کو جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا، اے ایس ایف

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا (فوٹو، فائل)

شہرقائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کیا، مسافر ذیشان وحید نے سونا جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔


اے ایس ایف نے بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ سونا سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر اس سے قبل بھی متعدد ملزمان سونا، رقم یا منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایئرپورٹ سکیورٹی اور کسٹم حکام اس ضمن میں کافی متحرک ہیں۔
Load Next Story